مظاہرین سے کامیاب مذاکرات، نال گریشہ سی پیک روڈ ٹریفک کیلئے بحال

خضدار (انتخاب نیوز) نال گریشہ سی پیک روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال سڑک پر گاڑیوں کا آمد رفت شروع۔ ڈپٹی کمشنر خضدار (ر) میجر محمد الیاس کبزئی کی ہدایات اور احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر نال منیر احمد سومرو نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد سی پیک روڈ بیسیمہ ٹو خضدار کو تمام ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔ گریشہ سے ایک دن قبل سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مبینہ طور پر 6 افراد کی گرفتاری کیخلاف لواحقین اور علاقے کے لوگوں نے احتجاجاً سی پیک روڈ کو گریشہ کراس سے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی کے احکامات اور ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نال منیر احمد سومرو نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرنے کے بعد سڑک تمام ٹریفک کیلئے بحال کردی، جس سے سی پیک روڈ پر ٹریفک رواں ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں