چاغی ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، نصیر آباد میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

چاغی، نصیر آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔ چاغی کے علاقے گردی جنگل روڈ پر فیلڈر گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، خواتین اور مرد سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق گردی جنگل روڈ پر فیلڈر گاڑی تیز رفتاری کی سبب الٹ گئی ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔علاوہ ازیں نصیر آباد کے علاقے قیدی شاخ کے قریب فائرنگ کے دو مختلف میں واقعات ایک شخص جاں بحق جبکہ بچی سمیت 2افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں ایک شخص نصیر احمد کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا جبکہ قیدی شاخ کے گوٹھ سونا خان کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص غلام نبی کو قتل کر دیا گیا جبکہ فائرنگ سے سات سالہ بچی فرازنہ شدید زخمی ہو گئی نعش اور زخمی کو فوری طور سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں