فوج کی قیادت کو سیاست میں الجھانا انتہائی نامناسب عمل ہے، قدوس بزنجو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ فوج ملک کے تحفظ اور سلامتی کی ضامن ہے، سلامتی کو داﺅ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ان خیالات کا اظہار فدوس بزنجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اس ملک کے تحفظ اور سلامتی کی ضامن ہے۔ فوج کی قیادت کو سیاست میں الجھانا انتہائی نامناسب عمل ہے، فوج کے سربراہ کی تقرری کے آئینی طور پر طے شدہ طریقہ کار کو متنازع بنانے کی کوشش کسی طور ملک کے مفاد میں نہیں ہے، اپنی سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے ملکی سلامتی کو داﺅ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
Load/Hide Comments


