سکھر ڈوب رہا تھا تو آپ کہاں تھے؟ شہری کے سوال پر عمران خان آگے نکل گئے

سکھر (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سکھر میں سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کے دوران شہری نے سخت سوال کر دیا لیکن سابق وزیر اعظم ٹال کر آگے نکل گئے۔ شہری نے عمران خان سے اچانک سوال کیا کی جب سکھر ڈوب رہا تھا تو خان صاحب آپ کہاں تھے؟ عمران خان جواب دینے کے بجائے شور میں سوال ان سنا کرکے گاڑی میں سوار ہو کر روانہ ہوگئے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سکھر میں سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا۔ عمران خان نے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے، جہاں سیلاب متاثرین نے عمران خان سے عدم سہولیات پر شکایات کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں