بارڈر کے کاروبار کو تحفظ اور قانونی شکل دیں گے، ڈاکٹر مالک

تربت (نمائندہ انتخاب) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ھوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ھو رہا ہے لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کی شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلگ میں پرویز مراد، مرید مراد، دولت گنگزار، ندیم گنگزار، آصف عصا، برکت کریم، رسول بخش، عزیز خدا بخش، بائیان وشدل، عارف خدا بخش، صادق خدا بخش، موسی محمد، نوروز موسی، شہاب موسی، محمد موسی، آصف خیربخش، جلال کریم، بلال کریم، فضل خدا، عظیم شکاری، ستار شکاری، میر دوست شکاری اور ستار رحیم نے اپنے عزیز و اقارب اور خاندانوں سمیت کلگ میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور مفلوک الحال عوام کے لئے جدوجہد کرنا ہے، نیشنل پارٹی نے دور حکومت میں وسیع پیمانے پر ترقیاتی کام کئے، یونیورسٹیاں، میڈیکل کالجز اور دیگر ترقیاتی کاموں سے عوامی اعتماد اور رجحان میں تیزی اضافہ ھو رہا ھے، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا بنیادی ایجنڈا عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی ھے، پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر بھرتیوں سے قابل اور باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراھم کئے۔ 1994 میں اقتدار میں آکر بوائز اور گرلز اسکولوں کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بہتر مستقبل کے لئے کوالٹی ایجوکیشن اور بزنس کے لئے وسیع پیمانے پر پالیسی مرتب کرکے ان پالیسوں پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کریں گے۔ عوام سے اپیل کی کہ بلوچ قومی بقاء اور بہتر مستقبل کے لئے ضروری ھے کہ لوگ معیاری تعلیم اور کاروبار پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر کاروبار کو تحفظ دیں گے اور کوشش کریں گے بارڈر ٹرید کو قانونی شکل دیں گے اور مزید تعلیمی اداروں کا جال بچائیں گے کیونکہ قوم کا مستقبل معیاری تعلیم سے منسلک ھے اجلاس سے مرکزی کمیٹی کے اراکین واجہ ابولحسن، ریٹائرڈ جسٹسں شکیل بلوچ، نثار احمد بزنجو، ڈاکٹر نور بلوچ، ضلعی صدر مشکور انور بلوچ، بی ایس او پجار کے وائس چیرمین بوھیر صالح بلوچ، ضلعی جنرل سیکریٹری فضل کریم، تحصیل تربت کے صدر یونس جاوید، پرویز مجید، ذاکر بلوچ، بشیر بلوچ دولت گنگزار اور صادق خدابخش نے خطاب کیا اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارک باد پیش کئے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی اراکین محمد جان دشتی، رجب یاسین، تحصیل آبسر صدر اقبال، بہار، حاجی ھاشم اور واجہ برکت بلوچ موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں