ژوب، فیڈرل لیویز فورس کی تنخواہوں کی بندش، ملازمین نان شبینہ کے محتاج

ژوب (انتخاب نیوز) فیڈرل لیویز فورس کی تنخواہوں کی بندش کا فوری نوٹس لیا جائے، غریب ملازمین نان شبینہ کے محتاج ہوگئے،، فیڈرل لیویز فورس کے جوان تنخواہوں سے محروم، بغیر تنخواہوں کے اپنی ڈیوٹیاں خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سر انجام دے رہے ہیں۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں اور اپنے عوام کو جان پر کھیل کر انکی زندگیاں بچائی،اور آج انہیں جوانوں کے بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں، ان جوانوں کے گھروں کے چولہے بجھ گئے،فیڈرل لیویز کی تنخواہوں کے بارے میں حکومت بلوچستان صرف خط وخطابت پر منحصر عملی اقدامات نہیں ہے،اس مہنگائی کے دور میں ایک ملازم کے سارے اخراجات اس کی تنخواہ سے چلتے ہیں بغیر تنخواہ کے وہ کیسے گزارا کریں گے، فیڈرل لیویز کے جوان حکومت بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان کورکمانڈر بلوچستان اوردیگر حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ فیڈرل لیویز فورس کے جوانوں کی دادرسی کے جائے اور ان کی تخواہیں ادا کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں