سیلاب سے متعلق ناقص کارکردگی پر بی اے پی رہنماؤں کو شوکاز نوٹس کا فیصلہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے،بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹرمنظوراحمدکاکڑ نے سیلاب سے متعلق کارکردگی نہ ہونے پر پارٹی کے اہم رہنماؤں کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سنیٹر منظور کاکڑ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے اہم رہنماؤں کو حالیہ سیلاب کے دوران ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں سے سیلاب سے متعلق کارکردگی پر جواب طلب کیا جائے گا۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو بے یاروں مددگار چھوڑنے پر جواب طلب کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق بی اے پی کے سیکرٹری جنرل سینٹر منظورکاکڑ اہم مشاورت کیلئے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔اس موقع پر سینیٹرمنظوراحمدکاکڑ کاکہناتھاکہ بلوچستان اس وقت سیلاب کی تباہ کاریاں جگہ جگہ لوگ بے یار ومددگار متاثرین نے اپنی جمع پونجھی پانی کی نذر کرکے حکومت سے امید لگارکھی ہے لیکن بی اے پی کی حکومت ہوتے ہوئے بھی پارٹی رہنماؤں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام ناامید ہورہے ہیں۔ ہزاروں افراد متاثر اور سینکڑوں کچے اور پکے مکانات سمیت سٹرکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں