جیکب آباد، بھوک کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بے ہوش
جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد کی یونین کونسل کریم بخش کھوسو کے نواحی گاؤں سردار محمد کھوسو شریف مری میں برسات متاثرین کو کسی بھی قسم کی مدد نیں مل سکی، بھوک کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بے ہوش ہوگئے، قریبی ہسپتال کریم بخش کھوسو میں طبی امداد کیلئے علاقے کے باسیوں نے پہنچانے میں مدد کی۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے تین دن سے کچھ نہیں کھایا، اس لیے ان کو ڈی ہاییڈریشن کی وجہ سے ڈرپ لگا کر ہوش میں لایا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


