سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے فوج میدان میں موجود ہے، عبدالمتین آغا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے مرکزی سینئر نائب صدر سید عبدالمتین آغا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور فوج کا سیلاب متاثرین کی بحالی میں کردار مثالی ہے، سیلاب نے پورے ملک بالخصوص بلوچستان کو مکمل متاثر کیا ہے بدقسمتی سے حکومت عملی طور غائب ہے لیکن کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور فوج میدان میں موجود ہے۔ متاثرین کی بحالی و امدادی سرگرمیوں میں انکی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اس وقت پورا ملک بالخصوص صوبہ بلوچستان میں لاکھوں گھرانے بے گھر، فصلیں تباہ، زندگی مفلوج اور نظام درم برہم ہے، اس حوالے متاثرین کی بحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے لیکن جس جوش و جذبے سے کمانڈر 12 کور آصف غفور بلوچستان کے مختلف ڈسٹرکٹس میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے اگر موجودہ حکومت دعووں اور وعدوں کے بجائے انکی عملی طور سیلاب زدگان کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں اپنی توانائی اور وسائل صرف کریں تو بہت حد حالات میں بہتری آسکتی ہے جس کی ایمرجنسی بنیادوں پر اشد ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں