رحمن ہاؤسنگ اسکیم فیز 5نواں کلی کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں، متاثرین
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران خان نے کہا کہ ہم رحمن ہاؤسنگ اسکیم فیز 5نواں کلی کے حوالے سے کچھ گزارشات کرنا چاہتے ہیں کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے جو نقصانات ہوئے ہیں،اگر حکومت اور انتظامیہ نے فوری اقدامات نہ کئے تو اسکیم میں رہنے والے کروڑوں روپے مالیت کے گھر زمین بوس اور زندگی بھر کی جمع پونجی سے بنائے گئے گھر گر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ناصر محمود، محمد صدیق اور عبدالجبار بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی بروسوں سے رہائشی اسکیم کے مالک خاص کر حاجی شمس الرحمن، میر سعید لانگو، حاجی حیات اور محمد فہیم کہتے آئے ہیں کہ اسکیم میں بنیادی سہولیات فراہم کیں جائیں گی، جس میں گیس، بجلی، ٹیوب ویل، سیوریج لائن، پارک اور مسجد وغیرہ 2017ء میں زمین کے انتقال کی منتقلی کے بجائے سہولیات، فراہمی آب کی اسکیم، مالکان اور رہائشیوں پر دھونس و دھمکیوں سے کام لیتے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ موجودہ بارشوں سے لوگوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، جس کی وجہ سے کافی گھر گر گئے، جو گھر بچ گئے انکے رہائشی اپنے گھر چھوڑ کر کہیں اور شفٹ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ الرحمن ہاؤسنگ اسکیم اور کلی شاہ عالم کے درمیان ایک بہت بڑا برساتی نالہ سے جس پر پروٹیکشن وال اور سیفٹی کے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے بہت تباہی ہوئی، کچھ عرصہ قبل برساتی ندی پر پروٹیکشن وال کا کام شروع ہوا چند فٹ کی تعمیر کے بعد کام روک دیا گیا، تاحال ٹھیکیدار غائب ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ رحمن ہاؤسنگ اسکیم فیز 5نواں کلی کے مالکان کو پابند کیا جائے کہ 8 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک اور تمام ادائیگی کے وصولی کے باوجود انتقال کا عمل شروع نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔


