پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کامران خان خلجی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتی ہے حالیہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات اور عالمی اداروں کو بھی چاہئے کہ وہ متاثرین کی امداد کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی انسانی المیہ جنم نہ لے سکے ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کامران خان خلجی نے کہاکہ اسوقت آدھے سے زیادہ پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے وفاقی حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں اور پاکستان پیپلز پارٹی متاثرین کی امداد اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اورابتک کروڑوں کی تعداد میں متاثرین کوراشن ،خیمے اور دیگراشیاءفراہم کی جاچکی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرکوئٹہ سمیت بلوچستان کے سیلاب اوربارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکن اپنی مددآپ کے تحت متاثرین کوریلیف پہنچانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے بلکہ متاثرہ بہن بھائیوں کی آگے بڑھ کرمدد کرنے کا ہے لیکن پی ٹی آئی اورسابق وزیراعظم عمران نیازی متاثرین کی امداد کی بجائے ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی فوج اورملک کے ساتھ کھڑی ہے اور پی ٹی آئی کی ملک کے خلاف ہونے والی ہرسازش کو عوام کے ساتھ ملکر ناکام بنادے گی۔


