جیکب آباد، منافع خوروں کی سیلاب زدگان سے سستے داموں جانوروں کی خریداری
جیکب آباد (نامہ نگار) بیوپاریوں نے سیلاب زدگان کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سستے داموں جانوروں کی خریداری شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بے گھر ہونے والے متاثرین ایک طرف گھر، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے اذیت کی زندگی گذار رہے ہیں تو دوسری جانب منافع خور بیوپاری ان سے سستے داموں جانور خریدررہے ہیں، بھینس کی قیمت کم از کم3لاکھ سے 6لاکھ کے درمیان ہے لیکن بیورپاری وہی جانور 1لاکھ روپے تک خرید رہے ہیں جبکہ بھیڑ بکریوں کی قیمتیں بھی اسی طرح انتہائی کم دی جارہی ہیں، سیلاب زدگان کے مطابق حالیہ تباہ کاریوں کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جانوروں کا چارہ مل نہیں رہا اور اگر کہیں سے مل رہا ہے تو وہ کئی گناہ مہنگے داموں مل رہا ہے اس لیے جانوروں کے لیے چارہ خریدنا ہمارے لیے مشکل ہوچکا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیوپاری سستے داموں جانور خرید رہے ہیں اور ہم مجبور ہیں اس لیے سستے داموں جانور بیچ رہے ہیں کیوں کہ چارے کی کمی کی وجہ سے ہمارے جانور مرر رہے ہیں مرنے سے بہتر ہے کہ انہیں سستے داموں ہی فروخت کردیا جائے، متاثرین کے مطابق مال مویشیوں کا اپنی جانوں پر کھیل پر سیلابی پانی سے نکال کر لے آئے لیکن منافع خور بیوپاری پیسے کمانے کی لالچ میں ہمیں کم دام سے رہے ہیں۔ سیلاب زدگان نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک متاثرین سے مناسب دام پر جانوروں کی خریداری شروع کرے تاکہ ایک طرف مویشیوں کی بچایا جائے تو دوسری جانب سیلاب زدگان کی بحالی میں مدد ملے گی۔


