وزیراعلیٰ بلوچستان سیکرٹری جنرل کو سیلاب زدگان کے مسائل کی تشریح نہ کرسکے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کادورہ بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان کی سیلاب زدگان کے مسائل کو تشریح نہ کرسکے جس پرچیف سیکرٹری کو ٹرانسلیٹر بننا پڑا ۔ہفتے کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس اوروزیراعظم شہبازشریف ضلع جعفرآباد کے دورے پرپہنچے ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی ،وفاقی وزراءبلاول بھٹو زرداری ،احسن اقبال ،اسد محمود، مریم اورنگزیب ،شازیہ عطاءمری ،نوابزادہ میر خالد مگسی،صوبائی وزیر محمدخان لہڑی ودیگر بھی موجود تھے حکومتی غفلت یاانتظامی نااہلی کی وجہ سے اس وقت سبکی کا صورتحال پیداہوا جب اوستہ محمد میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بریفنگ دی جارہی تھی تو بلوچستان کے سب سے بڑے انتظامی آفیسر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو ٹرانسلیٹر کا کردارادا کرناپڑا حالانکہ اصولاََ دنیا میں جب بھی کوئی دوسری زبان سے تعلق رکھنے والا وفد ہوں اور آپ کو ان کی زبان نہیں آتی تو باقاعدہ ٹرانسلیٹر کے ذریعے گفتگو کی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں