پتوکی میں تین سالہ لے پالک بیٹی پر باپ کے تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
پتوکی(مانیٹرنگ ڈیسک)قصور کے علاقے پتوکی میں تین سالہ لے پالک بیٹی پر باپ کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں ملزم شیخ آصف نے 3 سالہ لے پالک بیٹی جنت بی بی پر تشدد کیا اور اسے اٹھا کر زمین پر پھینکا۔پولیس نے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیخ آصف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
Load/Hide Comments


