پاکستانی زائرین کوعراق میں داخلے کیلئے خصوصی ویزا پرمٹ جاری
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے اپنے عراقی ہم منصب عثمان علی فردہود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ،۔ پاکستانی زائرین کے ویزا اجرا میں تاخیر، ویزا تعداد میں اضافہ اور پاکستانی زائرین کوعراق داخلے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اتوار کے روز توئٹر پر جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ویزا درخواستوں پر فوری عملدرآمد اور تعداد میں اضافے اور اربعین کیلئے خصوصی ویزا پرمٹ جاری کرنے پر بھی اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کا دورانیہ تقریبا چالیس منٹ رہا۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہودہ کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی۔عراقی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا، جلد پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا شکریہ ادا کیا۔


