ایران سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری، ٹاون کمیٹی میں بھی قرنطینہ قائم
کوئٹہ:تفتان بارڈر 13 ویں روز بھی بند کاروبار معمولات زندگی متاثر مزید 278 زائرین تفتان پہنچ گئے زائرین کو اسکریننگ کرنے کے بعد ٹاون کمیٹی میں بنائے گئے قرنطینہ میں منتقل کردیا اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق اب تک ایران سے تفتان بارڈر 35 سو سے زائر زائرین پہنچ گئے ہیں 18 سو زائرین پاکستان ہاوس میں موجود ہے جبکہ جگہ کم پڑھ جانے کی سبب ٹاون کمیٹی کو کورنٹائن سینٹر بنا دیا گیا ہے اب 905 زائرین کو ٹاون کمیٹی بلڈنگ میں منتقل کردیا ہے اس وقت تفتان بارڈر میں 2705 سے زائد زائرین موجود ہے جمعہ کے روز بھی ایف آئی اے گیٹ اور راہداری گیٹ ایران سے آنے والے زائرین کے لیے کھلا رہا۔جبکہ دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر زائرین کا طبی چیک اپ محکمہ صحت کا ٹیم کررہا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے انھیں خوراک ودیگر تمام سہولیات دیئے جارہے ہیں نیشنل ڈساسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور پاک آرمی کی جانب سے تفتان زائرین کے لیے ایک سی ون تھرٹی جہاز بروز جمعہ سامان لے کر دالبندین اہر پورٹ پہنچا جس میں دو ہیوی جرنیٹر، ادویات، اسکریننگ مشین، میڈیکل کٹس و دیگر طبی آلات کے سامان شامل تھے سامان کو پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈاریکٹر حاجی عنایت اللہ سنجرانی نے وصول کر کے دالبندین اہر پورٹ سے تفتان کی جانب روانہ ہوگیا اور تفتان بارڈر میں ایدھی کے رضاکار بھی زائرین کے خدمت کے لیے موجود ہے، یاد رہے ایران میں کرونا وائرس کے پیش نظر تفتان بارڈر 13 ویں روز بھی مکمل بند ہیصرف زائرین کے آمد کا سلسلہ جاری ہے تفتان سے ملحقہ تمام سرحدی علاقے تا حال بند پڑے ہیں