عوام کو ارزاں نرخوں پر آٹے کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، محکمہ خوراک بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈائریکٹر جنرل محکمہ خوراک بلوچستان نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ محکمہ خوراک عوام کو ارزاں نرخوں پر آٹے کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے محکمہ خوراک کے پاس موجودہ سٹاک میں صرف تین لاکھ بوری گندم موجود ہے جس میں سے ہر فلور مل کو علاقے کی آبادی مل پسائی کی صلاحیت اور گندم کی دستیابی کے مطابق گندم فراہم کی جارہی ہے صوبائی حکومت نے صوبہ پنجاب اور پاسکو سے گندم کی خریداری کی منظوری دی ہے اور جلد گندم کی خریداری اور ترسیل عمل میں لائی جائے گی ڈائیریکٹر جنرل محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ تمام مل مالکان پسائی کے بعد سرکاری نرخ پر مقرر کردہ مقامات پر آٹے کی فراہمی کے پابند ہیں پنجاب اور پاسکو سے گندم کے حصول کے بعد ملوں کو اضافی گندم جاری کی جائے گی فلور مل مالکان نے گندم پسائی کے اخراجات میں اضافے اور سبسڈی کے مطالبات کئے ہیں جو فی الحال بحرانی صورتحال میں پورے نہیں کئے جاسکتے ہیں انہوں نے فلور مل مالکان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ محکمہ خوراک بلا کسی دبا¶ و رعایت قانون کے مطابق عوام کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں