وندر، موسلادھار بارش سے سڑک بند، سب ڈویژن کنراج کا زمینی رابطہ منقطع
وندر (انتخاب نیوز) لسبیلہ کے پہاڑی علاقوں کنراج دودر ساند شم اور تارا ڈے میں موسلادھار بارشیں کورود کے مقام سے سڑک بند سب ڈویژن کنراج کا زمینی رابطہ ایک بار پھر منقطع تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع لسبیلہ کے پہاڑی علاقے کنراج کے مختلف علاقوں سمیت تحصیل اوتھل اور تحصیل سونمیانی وندر کے پہاڑی علاقوں دودر پیر بکھر ساند شم تار اڈے سمیت دیگر مقامات پر موسلادھار بارشوں کی وجہ سے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کے باعث طغیانی کے سبب وندر ندی میں کورود کے مقام پر سیلابی ریلوں کے گزرنے کی وجہ سے اور ندی پر پل کے نہ ہونے کے باعث کیمپ ٹو مارکیٹ روڈ ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے بند ہوگیا جس کے باعث سب ڈویژن کنراج سمیت تحصیل اوتھل کے علاقے پیر بکھر ساند و دیگر کا زمینی رابطہ مکمل طور پر ایک مرتبہ پھر منقطع ہوگیا۔
Load/Hide Comments


