تربت میں حق دو تحریک کا آج عوامی جرگے کا فیصلہ

تربت (نمائندہ انتخاب) حق دو تحریک بلوچستان کیچ کا معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں 14 ستمبر کو عوامی جرگہ جبکہ 16 ستمبر کو عوامی پریس کانفرنس کا فیصلہ، اتوار کو حق دو تحریک بلوچستان کیچ کے زمہ داران کا مولانا عبدالحق لائبریری میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں درج ذیل مطالبات کئے گئے، حکومت بلوچستان حق دو تحریک 16 دسمبر 2021ء گوادر دھرنے کے دوران ہونے والے معاہدات پر عملدرآمد کرے، ضلعی انتظامیہ کیچ حق دو تحریک تربت دھرنے میں ہونے والے معاہدات پر جلد عملدرآمد کرے، گربن بارڈر جو کہ راہداری اور اشیاء خوردونوش کیلئے کھولا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کے حکم کے مطابق 14 فٹ گیٹ کی منظوری دیکر عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت گیٹ لگا دیا ہے مگر باڑ صرف تین فٹ کاٹا گیا ہے عوام کی سہولت کیلئے باڑ گیٹ کے مطابق کھولا جائے، دشتک سنگاوان کراسنگ پوائنٹ جس کے آئی جی ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھولنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں عوام کی سہولت کو دیکھتے ہوئے اسے جلد کھولا جائے،جالگی کراسنگ پوائنٹ پر جلد کام شروع کیا جائے، مند اور دشت کے جن کراسنگ پوائنٹس کے کھولنے کے نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں جلد کھولے جائیں ان تمام ایشوز پر حق دو تحریک 14 ستمبر 2022 بروز بدھ بوقت شام 4 بجے بمقام مولانا عبدالحق بلوچ مدرسے صلالہ بازار میں عوامی جرگہ بلائے گی جس میں بارڈر کے حوالے کراسنگ پوائنٹ کی بندش عبدوئی بارڈر کی موجودہ صورتحال پر عوام سے مشاورت کی جائے گی اور 16 ستمبر 2022ء کو عوامی پریس کانفرنس کی جائے گی اور اپنے آئندہ لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر سے وابستہ افراد کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں