پی ٹی آئی نے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرحلے وار استعفوں کی منظوری کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا۔اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتِ عظمیٰ میں چیلنج کیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دائر کی جس میں سپریم کورٹ سے اسلام ا?باد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام سےتازہ مینڈیٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا، عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے۔پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے ارکان استعفیٰ دے چکے ہیں، قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر پی ٹی آئی کے 125 ارکان کے استعفوں کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویزاشرف کی مرحلہ وار استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں