گڈانی میں ٹرالر مافیا سرگرم، گجا نیٹ کے ذریعے مچھلیوں کی نسل کشی، ماہگیر پریشان
گوادر (انتخاب نیوز) ساحل سمندر گڈانی میں گجا نیٹ ٹرالرز مافیا ایک بار پھر سرگرم، مچھلیوں کی نسل کشی اور ساحل سمندر کا صفایا کرنے میں مصروف۔ ایک بار پھر گڈانی کے ساحل پر گجانیٹ والوں کی یلغار مقامی چھوٹی کشتیوں والے ماہیگیر شدید پریشان جبکہ محکمہ فشریز کے اہلکار کاروائی سے قاصر ماہیگیروں کا کہنا ہے کہ ٹرالرز مافیا مچھلیوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ ہمارے قیمتی جالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ان کے ڈر سے ہم مزید مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں اور محکمہ فشریز اس حوالے سے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جو کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے فشریز کے اعلی حکام و صوبائی حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے اور ان ٹرالرز کو اپنی حد سے تجاوز نہ کرنے دیں تاکہ ہم چھوٹی کشتیوں والے اپنے لیے دو وقت کا کھانا حاصل کرسکیں۔
Load/Hide Comments


