پنجگور، محکمہ پبلک ہیلتھ کی عدم توجہ، بیشتر واٹر سپلائی بند، پانی کی قلت

پنجگور (انتخاب نیوز) محکمہ پبلک ہیلتھ کی عدمِ توجہ اور ناقص کارکردگی شہر اور دیہاتی علاقوں کی بیشتر واٹر سپلائی بند، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، ایندھن اور مرمت کے مد میں ہر ماہ لاکھوں روپے کے فنڈز خرچ کرنے کے باوجود واٹر سپلائی کی بندش جواب طلب مسئلہ ہے۔ دوسری جانب چتکان سٹی کو پانی کی فراہمی کے لیے 30 کروڑ روپے کا منصوبہ چھے سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا۔ عوامی حلقوں کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ ہر سال آبنوشی کے منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کرتا ہے، مگر شہر اور دیہاتی علاقوں کے تمام واٹر سپلائی بند پڑے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں، جس سے کالے یرقان گردوں اور معدے کی بیماری عام ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں