بلوچستان فائرنگ سے2 افراد جاں بحق

تربت: بلوچستان فائرنگ سے2 افراد جاں بحق ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے ملانٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، لیویز ذرائع کے مطابق تمپ کے علاقہ ملانٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے توفیق اسلم ساکن ملانٹ کو قتل کردیا اور فرارہوگئے، لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا دریں اثناپولیس کے مطابق سٹی تھانہ کی حدود سولنگی محلہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے غلام مصطفی بھنگر کو قتل کردیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا اور علاقے کی ناکابندی کرکے ملزم احمد علی کو گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں