شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے میری ٹائم افئیرز علی زیدی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ شہباز شریف کی کرپشن کے حوالے سے شہزاد اکبر کے پیش کردہ اعدادوشمار چونکا دینے والے ہیں۔ بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں علی زیدی نے کہا ہے کہ معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کرپشن کے حوالے سے پیش کردہ ڈیٹا چونکا دینے والا ہے۔ نیب وزارت داخلہ کو شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی درخواست کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف دعویٰ کیا کرتے تھے کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو استعفیٰ دے دوں گا۔(آصف/رومان اختر)

اپنا تبصرہ بھیجیں