پشین‘ فائرنگ سے ایک شخص ہلاک5زخمی
پشین :بلو چستان کے ضلع پشین کی تحصیل حرمزئی میں اراضی کے تنا زعہ پر دو گروپوں میں فا ئرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے ہیں لیویز کے مطابق گزشتہ روز پشین کی تحصیل حرمزئی کے کلی سیمزئی اورکلی کٹوان کے مکینوں کے ما بین اراضی کے تنا زعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد اکبر موقع پر جاں بحق جبکہ رفیع اللہ، سمیع اللہ اور عبدالرشید سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔بتا یا جا رہا ہے کہ دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ 16گھنٹوں تک جاری رہا۔ لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال پشین پہنچایا گیاہے جہاں ضروری اور ابتدائی امداد کے بعد کوئٹہ ریفرر کردیا گیا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمد شہی اور اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی نجیب اللہ پانیزئی نے لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر جنگ بندی کرادی اور دونوں فریقین سے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث لزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔


