بلدیاتی انتخابات کا تنازع ، دکی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

دکی (انتخاب نیوز) کلی پرانا دکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد اختر محمد ولد وزیر محمد اور محمد ظفر ولد دین محمد اقوام ونیچی ترین ساکنان کلی پرانا دکی شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا یے۔واقعے کی وجہ بلدیاتی الیکشن کا تنازعہ بتایا جارہا ہے۔پولیس اس سلسلے میں مزید کاروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں