سابق امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کرگئے

لاہور(انتخاب نیوز) سابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل امپائر اور پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔سابق آئی سی سی امپائر کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اسد رو¿ف کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا،ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔واضح رہے کہ 66 سالہ اسد رو¿ف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے، انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی ، اس کے علاوہ انہوں نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں