آرمی چیف کا دورہ ہنگری،وزیر خارجہ اور کمانڈر ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مجارستان(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا ہنگری کا دورہ ۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہنگری کے وزیرخارجہ اورکمانڈر ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں کیں ۔ ہنگری کے وزیرخارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اورنقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ ہنگری کے دوران ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستانی طلبا کیلئے سکالرشپ 200 سے بڑھا کر 400 کردیئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوست ممالک کے نیک جذبات اورتعاون پراظہارتشکرکیا۔ ہنگری نے تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی منجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہنگری کے کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں