حب پل کا ایک ارب 13 کروڑ سے زائد کا ورک آرڈر جاری، ڈیڑھ سے دو سال میں تعمیر ہوگا

حب (انتخاب نیوز) سندھ اوربلوچستان کو ملانے والی دریا حب کے پل کو بنانے کا ورک آرڈر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب جاری کردیا گیا وریا حب پل ڈیڑھ سے دوسال تک مکمل ہوگا این ایچ اے کے ورک آرڈر کے مطابق ایک ارب 13کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے جاری اپرول آرڈرکے مطابق 25 جولائی کو بلوچستان کے سنگم پر قائم سندھ اور بلوچستان کو ملانے دریا حب پل سیلابی ریلوں کے باعث منہدم ہوا تھا جس کا کنٹریکٹ این ایچ اے نے این ایل سی کو جاری کر دیا پل بنانے کے لیے ڈیڑھ سے دو سال درکار ہونگے ۔ این ایچ اے کے اپروول آرڈر کے مطابق ایک ارب 13 کروڈ سے زائد کی لاگت آئے گی دریا حب پل کی تعمیر سےبلوچستان اور خصوصا حب کے شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی اور ٹریفک کا دباو کم ہوگا دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری و امیر حب مولانا شاہ محمد صدیقی کا این ایچ اے ویسٹ زون کوئٹہ شاہد احسان سے ٹیلیفونک رابطہ حب پل کی تعمیر کا ٹینڈر اپروول جاری ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں کہا اس وقت عوام کو خاص کر حب کے شہریوں کو متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے پہلی ترجیحات کی بنیاد پر حب ندی پر متبادل راستہ یعنی کازوے کا کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف ملے ممبر ویسٹ زون شاہد احسان نے یقین دہانی کروائی کے حب ندی پر کازوے کا کام جلد شروع ہوگا این ایل سی کو ہنگامی بنیادوں پر متبادل راستہ پر دو رویہ عارضی راستہ بنایا جائے گا تاکہ حب پل کی تعمیر اور جاری کام میں عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے متبادل راستہ این ایچ اے کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں