دالبندین‘جھونپڑی میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل کر خاکستر

دالبندین:دالبندین شہر میں واقع کلی محمد عمر ریکی میں ملا عبدالواحد نامی شخص کے جھونپڑی میں آتشزدگی جس کے سبب وہاں پر موجود ایک موٹر سائیکل۔ گھریلو سامان اور دیگر قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں قریبی رہائش پذیر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا ملا عبدالواحد جو کہ ایک غریب اور نادار شخص ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان سے مطالبہ کیا کہ آتشزدگی سے متاثر ہونے والے ملا عبدالواحد کی مالی معاونت کی جائے تاکہ وہ ماہ رمضان المبارک میں گھریلو پریشانیوں سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں