حب، مسلح افراد کی رکشے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

حب (انتخاب نیوز) حب ساکران روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی رکشے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ نعش اور زخمی شخص کو حب اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 22سالہ نور رحمت جاں بحق اور 45 سالہ امیرجان زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں