آرمی چیف کی تقرری کو سیاسی رنگ دینا ملک کے مفاد میں نہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری وقت پر، میرٹ اور قانون کے مطابق کی جائے گی۔ایک انٹریو میں احسن اقبال نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے اور (حکومتی اداروں کے درمیان)دراڑیں پیدا کرنے کی مبینہ کوششیں انتہائی افسوس ناک اور ملک مخالف ہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان بارے احسن اقبال نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری کےلئے آئین میں ایک طریقہ کار موجود ہے، جب وقت آئے گا تو معمول اور قانون کے مطابق اور میرٹ پر نئی تقریری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سب کو (تقرری کے)طریقہ کار پر بات کرنی چاہیے نہ کہ فوج میں محب وطن جرنیل اور غیر محب وطن جرنیل کو بنیاد بنا کر تقسیم کی کوشش کرنی چاہیے۔ میرے خیال میں…

اپنا تبصرہ بھیجیں