عبد الرزاق داؤد چینی انکوائری کمیشن میں پیش

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد چینی انکوائری کمیشن میں پیش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق چینی انکوائری کمیشن نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو آج طلب کر رکھا تھا۔عبدالرزاق داؤد کی سربراہی میں شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی برآمد کرنے کی سفارش کی تھی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اکتوبر اور دسمبر 2018 ء میں چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔چینی اسکینڈل، وزیراعلیٰ سندھ کا تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہونے سے انکارای سی سی نے اسی عرصے میں 11 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بز دار چینی سکینڈل انکوائری پر مامور ایف آئی اے کے جوائنٹ کمیشن کے روبرو پیش ہو ئے تھے۔کمیشن نے آج وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی طلب کیا تھا تاہم انہوں نے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں