یہ تاثر دینا غلط ہے کہ پاکستان کے دورے پر انگلینڈ کی بی ٹیم آئی ہے ، معین علی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی نے کہا ہے جونی بیریسٹو، جوفرا آرچر اور بین سٹوک انجری کی وجہ سے سیریز کا حصہ نہیں لیکن اس سے یہ تاثر دینا غلط ہے کہ پاکستان کے دورے پر انگلینڈ کی بی ٹیم آئی ہے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کرس ووکس اور مارک ووڈ لمبی انجری کے بعد آرہے ہیں، ہم اپنے فاسٹ باولر کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہتے ہیں، جب فاسٹ بولر تیار ہوں گے تب انہیں میچ کھلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری فیملی پاکستان سے ہے تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میرے دوست اورفیملی میری کپتانی پرکافی فخر محسوس کرتے ہیں۔ معین علی کا کہنا تھا کہ اب تک پچ کا معائنہ نہیں کیا لیکن کراچی کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے،کچھ بولرز کی عدم دستیابی کے بعد یہ نوجوان کھلاڑیوںکے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیت دنیا کو دکھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ ٹیم وائٹ بال کہ بہترین ٹیم ہے، جوز بٹلر کی انجری کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ممکن ہے آخری دو میچز میں بٹلر ٹیم میں آجائیں، ہم بٹلر کو ورلڈکپ کے لیے مکمل فٹ چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں