خضدار، زہری لیویز تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ حملہ
خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم افراد کا تحصیل دار دفتر لیویز تھانے پر دستی بم حملہ۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے تحصیل دار آفس پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم دھماکے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، لیویز مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


