پنجگور پولیس کی کارروائیاں، 88 جرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 88 کرمینلز، اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے 30 گاڑیوں پر سے کالے پلاسٹک اتار دیئے 333 مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی مکران منیراحمد شیخ کی ہدایت اور ایس پی پولیس پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی کی سرکردگی میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں 10 اگست سے لیکر 16 ستمبر 2022ءتک مختلف کارروائیوں کے دوران 88 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 38 کرمینل 17 اشتہاری اور 33 مفرور ملزمان شامل ہیں کارروائیوں کے دوران دو پستول 5 میگزین 70 راﺅنڈز 3325 گرام چرس 15 گرام شیشہ 40 گرام کرسٹل 80 گرام ہیروئن ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل ایک ضبط شدہ موٹر سائیکل 30 گاڑیوں پر کالے شیشے اتارنے کے ساتھ 333 مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عنایت اللہ بنگلزئی کے مطابق یہ تمام کارروائیاں ایک ماہ کے دوران کی گئیں ہیں۔ پنجگور میں روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں امن وامان کی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے، ایس پی پولیس نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ پولیس کو اپنا دوست اور محافظ سمجھ کر مشکوک سرگرمیوں کی بابت انہیں فوری پر اطلاع کریں۔ انہوں نے پولیس کے جوانوں سے بھی کہا کہ وہ ناکہ بندی اور چیکنگ کے دوران شہریوں سے مناسب برتاﺅ کرکے انکی عزت نفس کا خیال رکھیں تاکہ شہری پولیسنگ کے عمل کو اپنا تحفظ سمجھیں اور انہیں اس بات کا احساس ہوجائے کہ واقعی پولیس انکی محافظ ہے۔


