پشتونوں اور بلوچوں کو ان کے وسائل پر اختیار دیے جائیں، پشتون وطن دوست رہنما
دکی (انتخاب نیوز) پشتون ترقی جمہوری وطن دوست جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جب تک پشتونوں سمیت محکوم اقوام کو ان کے وسائل پر اختیار نہیں دیا جاتا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا، حقیقی جمہوریت، آئین کی بالادستی، جمہور کی حکمرانی، خود مختار عدلیہ، آزاد میڈیا کو آزادنہ طور پر کام کرنے دیا جائے۔ ان خیالات کااظہار پشتون مترقی قوم دوست جمہوری جماعتوں کے رہنماؤں پشتون تحفظ موومنٹ کے صوبائی کورآینیٹر نور باچا، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی جنرل سیکرٹری اسفندیار کاکڑ، پشتونخوا ملی عوامی مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالرزاق، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عثمان ناصر نے باچاخان چوک دکی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ رعایا کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ پشتونوں، بلوچوں کو ان کے وسائل پر اختیار دیکر ہی فیڈریشن ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے گا۔ اس حوالے سے حکومت اور ریاست اپنی ذمہ دارای پوری کرے۔


