کراچی ،ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی کو لوٹ لیا ، 8 لاکھ روپے چھین کر فرار

کراچی(انتخاب نیوز) کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اس قدر متحرک ہو چکے ہیں کہ عوام کے محافظ خود کی بھی حفاظت نہیں کر پا رہے ، ایک واردات میں ڈاکو ڈی ایس پی سے 8 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔کراچی پولیس کے ڈی ایس پی سعید جبار بینک سے 8 لاکھ روپے نکلوا کر جا رہے تھے کہ ڈاکوو¿ں نے ان کا تعاقب کیا اور سٹیڈیم رود پر ڈالمیا کے قریب پولیس افسر کو لوٹ لیا۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر ڈی ایس پی سعید جبار کو لوٹا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں