ڈھاڈر، سوئی گیس کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شاہراہ بند کرنیکی دھمکی

بولان (انتخاب نیوز) ڈھاڈر میں سوئی گیس بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین تنگ آگئے احتجاجاً شاہراہ بلاک کرنے کی دھمکی دھمکی دے دی ۔ڈالی ڈھاڈر اور گر د نواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بعض علاقوں میں بندش سے گیس صارفین بھی تنگ آگئے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈھاڈر میں سوئی گیس کی ہمیشہ بحرانی کیفیت کی وجہ سے گیس صارفین پریشانی سے دوچار ہیں سوئی گیس کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے امور خانہ داری بری طرح سے متاثر ہیں سوئی گیس کی گزشتہ روز ڈھاڈر میں مکمل بندش سے رہی سہی کسر بھی پوری ہوگئی ہے جس سے نہ صرف گھریلوں خواتین کو کھانے پکانے سمیت امور خانہ داری میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گیس نہ ہونے سے شدید گرمی میں عوام بدحال ہیں ایل پی جی گیس بھی مہنگے داموں فروخت جاری ہے عوام کس کو اپنی دہائی سنائیں۔ انہوں نے فی الفور سوئی گیس بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہونے پر شاہراہ بند کرنے اعلان کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈھاڈر رندعلی شاہی چوک میں سوئی گیس انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے بل جمع کرنے والے صارفین بھی پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ گیس بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھریلوں معاملات خانہ داری کو بھی مشکلات کا سامنا ہے مسئلہ فی کافور حل نہیں کیا گیا تو احتجاجاً روڈ بلاک کرینگے جسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ادارے پر عائد ہوگی ۔دوسری جانب سے مقامی صحافیوں نے سوئی گیس ڈھاڈر کے زونل انچارج سے موبائل پر رابطہ کرنے کی کئی بار کوشش کی گئی مگر موصوف نے فون کالز اٹینڈ نہ کرتے ہوئے بیک کال کرنے کی بھی زحمت نہیں کی جس سے انکا موقف سامنے نہیں آسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں