بھارت،شادی کے چند روز بعد ہی دلہن گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئی

چنائی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں لٹیری دلہن شادی کے چند روز بعد گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لٹیری دلہن کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 7 ستمبر کو ضلع مدورائی میں 26 سالہ دلہن سندھیا کی دھنپال سے شادی ہوئی۔شادی کے چند روز بعد دلہن زیورات، قیمتی اشیاءاور نقدی لے کر فرار ہوگئی۔گھر والے پہلے تو نئی نویلی دلہن کے غائب ہونے پر پریشان ہوئے لیکن جلد ہی انہیں واردات کا احساس ہوگیا جس کے بعد پولیس سے رجوع کیا گیا. پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ سندھیا پہلے ہی پانچ لوگوں کو شادی کا بہانہ بنا کر انہیں لوٹ چکی ہے اور دھنپال چھٹا دولہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں