حب، غیر قانونی میڈیکل سیل کرنے پر شہر بھر کے اسٹور بند، مریضوں کو مشکلات
لسبیلہ (انتخاب نیوز) حب میں میڈیکل اسٹور مالکان نے محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ کو چیلنج کردیا، غیرقانونی میڈیکل اسٹور سیل کرنے پر شہر کے تمام میڈیکل اسٹورز اچانک بند کردئیے، نجی ہسپتالوں میں داخل مریض تڑپنے لگے۔ اس سلسلے میں صنعتی شہر حب میں پچھلے دنوں محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر نے اے ڈی ایچ او اور اسسٹنٹ کمشنر حب کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں مستند دستاویزات نہ ہونے پر میڈیکل اسٹور کو سیل کرنے پر حب کے میڈیکل اسٹورز مالکان نے اچانک رات کو شہر کے تمام میڈیکل اسٹورز بند کردیئے میڈیکل اسٹورز بند ہونے سے شہر کے مختلف نجی ہسپتالوں میں داخل مریض پڑپنے لگے، میڈیکل اسٹورز مالکان نے حکومت کو چیلنج کردیا، مریضوں کے ساتھ آنے والے شہریوں نے بتایا کہ ہم سخت پریشان ہیں ادویات نہیں مل رہیں، میڈیکل اسٹور مالکان ایک طرف غیرمعیاری ادویات فروخت کررہے ہیں قانونی دستاویزات بھی انکے مکمل نہیں اوپر سے انکا انتظامیہ کے خلاف احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے حکومت بلوچستان حب کے تمام میڈیکل اسٹور مالکان کی بدمعاشی کا نوٹس لیتے ہوئے سب کے لائسنس منسوخ کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی کرے۔


