نصیر آباد،مختلف علاقوں میں بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب، بچہ جاں بحق

ڈیرہ مرادجمالی: نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے موسم خوشگوارہوگیا کچے علاقوں کے راستے بند ہو گئے منجھوشوری میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا شدید بارش کے باعث ڈیرہ مراد جمالی شہر میں بارش کا پانی تالابوں کا منظر پیش کرنے لگا میونسپل کمیٹی نے شہر اور گلیوں سے بارش کا پانی نکالنے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے مختلف علاقوں ڈیرہ مرادجمالی، چھتر،منجھوشوری، باباکوٹ، میرحسن،پیروپل،کے نواحی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی جوکہ رات گئے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا بارش کے باعث دیہی علاقوں کا شہروں سے زمینی راستہ عارضی طورپرمنقطع رہابارشوں کے باعث علاقے میں موسم خوشگوارہوگیابارش کے سبب نشینی علاقے زیر آب آ گئے کچے راستے بند ہونے کی وجہ سے عوام کو آمدرفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی شہر میں بارش کا پانی جمع ہونے سے گلیاں اوربازار تالابوں کا منظر پیش کرنے لگے سیوریج کا پانی قومی شاہراہ پر کھڑا ہونے کی وجہ سے عوام اور تاجر برادری کو شدید دقت کا سامنا کرنا پڑاجبکہ منجھوشوری آسمانی بجلی گرنے پرگوٹھ معیم خان منجھو کے رہائشی14 سالہ راحب خان مری جاں بحق ہوگیا۔


