خود ساختہ جلاوطنی کے بعد اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ گزشتہ روز اسحاق ڈار کئی سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وطن واپس پہنچے تھے۔ اسحاق ڈار نے آج سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور ان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حلف لیا۔ اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا اور ہنگامہ آرائی کی۔ پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کا گھیراو¿ کیا اور اجلاس کےایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ حلف اٹھانے کے بعد حکومتی اتحاد کے ارکان نے اسحاق ڈار کی نشست پر جاکر مبارکباد دی۔
Load/Hide Comments


