لسبیلہ، اقوام متحدہ کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کیلئے ویکسینیشن مہم کا آغاز
بیلہ (انتخاب نیوز) اقوام متحدہ کی فوڈ و ایگریکلچر آرگنائزیشن کے CERF تحت محکمہ لائیو اسٹاک کے تعاون سے لسبیلہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مال مویشیوں میں بیماریوں سے بچاﺅ کے لیے ماس ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، افتتاحی تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ روحانہ گل کاکڑ ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک لس بیلہ ڈاکٹر عاقل بلوچ ،ایف اے او سندھ کے ڈاکٹر سعید نعمان لسبیلہ یونیورسٹی کے شعبہ ڈی وی ایم کے ڈین ڈاکٹر نصراللہ بنگلزئی ،ایف اے او لسبیلہ کے ٹیم لیڈر عبد القدوس بلوچ کا خطاب کیا اس موقع پر اوتھل میں ایک سو کے قریب جانوروں کو ویکسین لگا کر مہم کا افتتاح کیا گیا،ایف اے او کے ذرائع کے مطابق اس مہم کے ذریعے لسبیلہ بھر کے جانورں میں تین قسم کے ویکسینیشن کے 81 ہزار ڈوز لگائیں جائیں گے،جس کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کے عملے کے خدمات حاصل کی گئی ھیں جبکہ آن لاین ڈیٹا کے حصول لیے ٹرینڈ رضاکاروں کی مدد حاصل کی گئی ہے۔


