ایران میں دسویں روز بھی احتجاج، ہلاکتیں75 ہوگئیں، صحافیوں سمیت 12 سو افراد گرفتار
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے دسویں روز بھی جاری رہے۔ پولیس کریک ڈاﺅن اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حجاب کے معاملے پر گرفتار لڑکی کی دوران حراست موت پر ایران کے مختلف شہروں میں 10روز سے احتجاج جاری ہے۔مظاہرین کے خلاف سیکورٹی فورسز کے کریک ڈان اور پرتشدد واقعات میں اب تک 75افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے 17صحافیوں سمیت 1200افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایران کے مختلف علاقوں می انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ایران کی حکومت نے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت اور یکطرفہ کوریج کے الزام پربرطانیہ اور ناروے کے سفیروں کو طلب کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پولیس کی زیرحراست220مہسا امینی 16ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی تھیں۔ مہسا امینی کو تہران میں حجاب نہ پہننے پر گرفتارکیا گیا تھا۔


