آڈیو لیک سے ثابت ہوگیا عمران خان ریاست کو ڈبونا چاہتا ہے‘ حافظ حمداللہ

کوئٹہ (آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے امریکی سائفر سے متعلق عمران خان اور اعظم خان کے آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوا کہ وقت کے وزیراعظم نے وزیراعظم ہاوس میں سازشی بیانیہ سازش کرکے بنایاجس کا مقصد اپنی سیاست کو بچانااور ریاست کو ڈبونا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے جھوٹا بیانیہ بنایا بکایا قوم کو بے وقوف بنایا، کونسا قانون ہے جس کے تحت اتنابڑا جھوٹ بولاگیا، ریاست اور ریاستی خارجہ پالیسی کو داو پرلگایا گیا، یہ پاکستان اور قوم کے ساتھ انتہائی گھناونا کھلواڑ ہے،یہ ایک غیرمعمولی معاملہ ہے اب عمران خان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے،آج سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس ہے جس میں ریاستی اداروں کے سربراہ بھی موجود ہونگے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ہی عمران خان کے خلاف کاروائیکا فیصلہ ہونا چاہئیے، پہلے ہی بار بار کہہ چکی ہے کہ امریکی سازش بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے،عمران نیازی خفیہ کوڈ ورڈ ہے جس کو ڈاکٹر اسرار اور حکیم سعید نینوے کی دہائی میں بے نقاب کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن دس سال سے کہہ رہا ہے کہ عمران خان عالمی مہرہ ہے جس کا ایجنڈا پا کستان کی تباہی اوربربادی ہے جو آج آڈیو لیک نے ثابت کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں