دکی، والد اور والدہ کو قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت

دکی (انتخاب نیوز) ایڈیشنل سیشن جج دکی کی عدالت نے دہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد عثمان ولد باز محمد قوم لونی کو سزائے موت کی سزا سنا دی۔قبل ازیں عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔استغاثہ کے مطابق مجرم محمد عثمان نے 19 جولائی دوہزار اکیس کو اپنے والد باز محمد اور والدہ زردانہ بی بی کو لونی کے علاقے کلی صدوزئی جنگل میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔استغاثہ نے مجرم کے بھائی محمد یعقوب لونی کی مدعیت میں لیویز فورس نے مانزئی تھانے میں مجرم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 05/2021 درج کرلی تھی۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو دہرے قتل میں سزائی موت جبکہ پستول برآمدگی کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنائی۔مجرم کو عدالتی فیصلے کے بعد مچھ جیل منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں