شاہ محمود قریشی کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں، کورونا کے چیلنج کا کوئی بھی اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے بعد ایک بڑا معاشی چیلنج آنے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم بار بار ہم کہہ رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں کوئی پالیسی بنائیں مگر وزیراعظم ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس وقت سب سے بڑی ناکامی پالیسی کا نہ ہونا ہے،انہوں نے اب تک ٹیسٹنگ پروٹوکول ہی طے نہیں کیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں اور عمران خان کے ہوتے ہوئے وہ وزیراعظم نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو ڈاکٹرز نے منع کیا ہے کہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کریں ان کی جگہ ہم لوگ بات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں