بلوچستان میں ڈینگی کے 48، مختلف بیما ریوں کے مزید 8401 کیسز رپورٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں ڈینگی کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری،صوبے کے تین اضلاع سے ڈینگی کے مزید 48کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے22،کیچ سے 19اور گوادر سے7کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ایک ہفتے کے دوران221افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 3490ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ جا ری، مختلف بیما روں کے مزید 8401کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، سبی،کچھی میں 1325میڈ یکل کیمپس لگائے گئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 2219، سانس کے امراض کے1242، جلد کے امراض کے1517، اسہال کے1158، ہیضہ کے77،آنکھوں کے انفکشن کے213، ٹائی فیڈکے 110 جبکہ دیگر بیماروں کے 1865کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں 34میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 451263مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف امراض کے 50ہزار 3سو 5 کیسز رپورٹ ہو ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں