برطانیہ میں کئی دہائیوں کی سب سے بڑی ریل ہڑتال

(این این آئی)برطانیہ میں گزشتہ کئی دہائیوں کی سب سے بڑی ریل ہڑتال آج کی جارہی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ریل ہڑتال تنخواہیں بڑھانے اور دیگرشرائط پرمذاکرات میں ناکامی کے بعد کی جارہی ہے۔یہ ہڑتال ایسےوقت ہو رہی ہے جب برمنگھم میں کنزرویٹوکانفرنس جاری ہے، مطالبات کے حق میں ریلوےسروس کے40ہزارملازمین ہڑتال کررہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے درمیان کوئی سروس نہیں ہوگی،لندن سے برمنگھم، مانچسٹر، ایڈنبراکے درمیان کچھ انٹرسٹی روٹس پربھی ٹرینیں نہیں چلیں گی جبکہ بہت سے علاقوں میں ٹرین کی براہ راست سروس نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ گرینڈ سینٹرل ٹرین سروس بھی ہڑتال پر ہے جس کے باعث یارکشائراورلندن آنے اور جانے والوں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں